امریکا کے کئی شہروں میں خون جما دینے والی سردی، نظام زندگی معطل

تاثیر،۱۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،19جنوری : امریکا کے بیشتر شہروں میں خون جما دینے والی سردی نے نظام زندگی معطل کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی کئی ریاستیں سخت موسمی حالات سے متاثر ہیں، ملک کے بیشتر شہروں میں موسم انتہائی سرد ہے۔شکاگو میں پارا منفی تیس ڈگری تک گرگیا جب کہ ریاست مشی گن میں شدیدبرف کے باعث ہر شے جم گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر ٹیکساس میں سڑک پر برف جمع ہونے سے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا۔امریکا کے پچاس فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔