ایم پی کی کوششوں سے دبئی سے نوجوان کی لاش گاؤں پہنچی

تاثیر،۲۴ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پرسا/سارن(نقیب احمد)
نگر پنچایت کے وارڈ نمبر 13 کے نوجوان محمد حافظ کی لاش منگل کو دبئی سے اس کے گھر پہنچی۔میت پہنچتے ہی علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔اہل خانہ اور گاؤں والوں نے ایم پی راجیو پرتاپ روڈی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دبئی سے میت کو واپس لانے میں تعاون کیا۔نگر پنچایت چیرمین کے نمائندہ محمد کرم اللہ اور ڈاکٹر علی شیر نے بتایا کہ دبئی میں محمد حافظ کی موت کے بعد اہل خانہ ان کی میت کو وطن واپس لانے کے لیے کافی پریشان تھے۔انہوں نے تین دن قبل ایم پی روڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس مسئلہ کی مکمل جانکاری دی۔اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے  وزیر خارجہ سے بات کی اور میت کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی گزارش کی۔مسٹر روڈی کی ہدایت پر چندن سنگھ اور بھولن جی اس معاملے کا مسلسل فالواپ کرتے رہے۔لاش کے گاؤں واپس پہنچنے پر ایم پی کے نمائندہ راکیش سنگھ اور منڈل صدر کم وارڈ نمائندہ بھولن جی نے موقع پر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔ایم پی روڈی نے بھی بذریعہ موبائل متاثرہ خاندان سے بات کی اور انہیں مزید مدد کا یقین دلایا۔اس موقع پر منڈل صدر اجے ناتھ پوری،امت سنگھ،گیا سنگھ،وارڈ نمائندہ امود شرما،پربھو کنور شیلیش گری وغیرہ موجود تھے۔