جنوبی غزہ: مزید تین اسرائیلی فوجی ہلاک

تاثیر،۲۳ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

غزہ،23جنوری:اسرائیل کو غزہ میں جنگ کے دوران مزید تین فوجیوں کی ہلاکت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہ تینوں اسرائیلی فوجی پیر کے روز جنوبی غزہ میں حماس کے عسکری ونگ کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فوجی ترجمان نے ان فوجیوں کی ہلاکت کو تسلیم کیا ہے، تاہم زخمی فوجیوں اور واقعے کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا یے۔ واضح رہے غزہ میں اسرائیلی جنگ میں اب تک دو سو کے قریب اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ایک مریکی رپورٹ کے مطابق اس طویل جنگ جے باوجود حماس کے عسکری ونگ نے اپنی جنگی صلاحیت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔