منی پور پولیس نے 211 لوگوں کو حراست میں لیا

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 18 جنوری : منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع کے حساس اوردشوار گزار علاقوں میں سخت چھاپہ ماری اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ مہم کے دوران تعزیرات ہند کی مختلف دفعات (قانون سازی کے تحت ترمیم شدہ انڈین پینل کوڈ) کی خلاف ورزی کے سلسلے میں 211 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔
پولیس نے آج کہا کہ ضروری اشیاکے ساتھ قومی شاہراہ نمبر 2 پر 174 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں، پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 139 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔