وزیر خارجہ جے شنکر ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 جنوری : وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 19-20 جنوری کو کمپالا، یوگنڈا میں منعقد ہونے والے ناوابستہ تحریک (نام) کے 19ویں سربراہی اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ سربراہی اجلاس سے قبل وزرا اور اعلیٰ حکام کی سطح پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خارجہ امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ این اے ایم وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جو نام سربراہی اجلاس سے پہلے منعقد ہوگی۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن 21-22 جنوری کو کمپالا میں منعقد ہونے والی جی -77 تیسری جنوبی سربراہی کانفرنس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔