گربھ گرہ میں وراجمان ہوئے رام للا، وزیراعظم مودی نے کی پران پرتشٹھا

تاثیر،22جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ایودھیا، 22جنوری: ایودھیا کے رام مندر میں رام للا وراجمان ہوچکے ہیں۔ شنکھ ناد اور منتروں کے جاپ کے درمیان رام للا اپنے گربھ گرہ میں وراجمان ہوئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ‘شبھ مہورت’ میں رام للا کی پران پرتشٹھا کی۔ اس کے بعد ایودھیا جئے شری رام کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس کے بعد رام مندر احاطے میں ہیلی کاپٹر سے پھولوں کی بارش کی گئی۔آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت، اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ اور گورنر آنندی بین پٹیل رام للا کی پران پرتشٹھا کے موقع پر وزیراعظم مودی کے ساتھ موجود تھے۔ رام للا کی پران پرتشٹھا کے ساتھ ہی رام مندر کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا اور اس نئے مندر کو عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا۔رام مندر کی پران پرتشٹھا کی تقریب کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کر رہے ہیں، جو اپنی 11 روزہ انوشٹھان میں آج پوری طرح سے ‘اپواس’ کر رہے ہیں۔ رام مندر تقریب میں کئی وی آئی پی موجود ہیں۔