تاثیر،۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مرادآباد، 7 جنوری: آئی آئی اے چیپٹر کے چیئرمین گوپال مہتا شاملی میں منعقدہ انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن (آئی آئی اے) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی 298ویں میٹنگ سے واپس ا?نے پر اتوار کو کہا کہ آئی آئی اے کی میٹنگ میں اہم فیصلہ کئے گئے۔ مرادآباد سے گوپال مہتا کے علاوہ آئی آئی اے ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سریش گپتا، ایگزیکٹو ممبران سبھاش بھاٹیہ اور منموہن مہاجن نے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔گوپال مہتا نے بتایا کہ میٹنگ میں اتر پردیش میں لیز ہولڈ صنعتی اراضی کو فری ہولڈ کروانے کی مہم چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ نیٹ ورکنگ کی تجاویز اور I-20 کی تشکیل پر ملک بھر میں ایم ایس ایم ای تنظیموں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ایم ایس ایم ای ہیلتھ کارڈ کے فروغ اور آئی آئی اے سینئر ایکسپرٹ سروس کی ویب سائٹ کے ذریعے اس کی تقسیم کے بارے میں سنٹرل ایگزیکٹیو نے ممبران کو معلومات فراہم کیں۔

