آرٹ کلچر اینڈ یوتھ ڈپارٹمنٹ اور پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے زیر اہتمام رو برو 7 کا انعقاد 13جنوری کو

تاثیر،۱۱ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 – بہار میوزیم میں شام 6 بجے ادب و تہذیب پر مذاکرہ ہوگا۔

– شاعر آلوک سریواستو اور فرحت احساس ہوں گےشامل۔ -ایڈوانٹیج رو-برو, 7دو شاعر ایک شام 13 جنوری کو

 

پٹنہ۔۔۔11 جنوری: بہار حکومت کے آرٹ، کلچر اینڈ یوتھ ڈپارٹمنٹ اور پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے زیراہتمام ایک خوبصورت شام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں دو نامور شاعر عوام کے سامنے آئیں گے۔”ا دو شاعرایک شام” 13 جنوری کو بہار میوزیم۔آڈیٹوریم میں منعقد کیا جائے گا، جس میں شاعر آلوک سریواستو اور فرحت احساس شامل یونگے۔یہ پروگرام شام 6-8 بجے تک چلے گا۔ عظیم آباد کی سرزمین پر ایک بار پھر ادب و تہذیب پر مذاکرہ ہوگا جس کی نظامت پریرنا پرتاپ کریں گے۔ اس پروگرام کے لیے تمام سیٹیں بک ہو چکی ہیں۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری، آرٹ، کلچر اور یوتھ ڈپارٹمنٹ، ہرجوت کور بمرا نے کہا کہ بہار ہمیشہ سے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے والی ریاست رہی ہے۔ یہاں سے کئی بڑے ادیب اور شاعر پیدا ہوئے۔ یہ پروگرام آرٹ، کلچر اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ اور پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کو بہت سے بڑے شاعروں کو سننے اور ان سے گفتگو کرنے کا موقع ملے گا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی وزیرِ جتندر کمار رائے، مہمان اعزازی
بہار میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل انجنی کمار سنگھ اور اسپیشل گیسٹ ہرجوت کور ایڈشنل چیف سیکرٹری آرٹ، کلچر اینڈ یوتھ ڈپارٹمنٹ حکومت بہار ہوں گے۔پی ایل ایف کے بانی اور سکریٹری خورشید احمد نے کہا کہ آرٹ، کلچر اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کا تعاون حاصل کر کے بہت شادمان ہیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد پٹنہ شہر میں ادب کو فروغ دینا ہے،جس میں شاعری اور مذاکرے ہوں گے، جس کا نام ایڈوانٹیج رو-برو ہے۔ اس کی 7ویں قسط کی پیشکش13 جنوری کو بہار میوزیم میں شام 6 بجے ہوگی۔ گنگا جمنی ثقافت کو ذہن میں رکھتے ہوئے دو بڑے شاعر کو دعوت دی گئی ہے۔ شاعر فرحت احساس اور شاعر آلوک سریواستو آئیں گے، اس کے ناظم پریرنا پرتاپ ہوں گی۔ جبکہ اسٹیج کی نظامت اینکر شگفتہ یاسمین کریں گی۔ ایڈوانٹیج رو برو کو پٹنہ کے لوگوں نے ہمیشہ پیار کیا ہے۔اس سے قبل بھی شبینہ ادیب، کنور جاوید، نغمہ سحر، سپنا مول چندانی اور دیگر ایڈوانٹیج روبو میں نظر آچکی ہیں۔ پی ایل ایف کے بانی اور سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہر میں خوشیاں پھیلائی جائیں۔۔ایک ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جہاں ادب و تہذیب کے معاملات پر بات ہو سکے۔ اس پروگرام کو سننے کے لیے دنیا بھر سے لوگ آرہے ہیں۔ پی ایل ایف کے سکریٹری خورشید احمد نے بتایا کہ قطر سے بزمِ صدف کے بانی شہاب الدین احمد، لکھنؤ سے شاہ عالم، محمد آفتاب قریشی، شاعر شاہد کمال اور عبدالقریشی آرہے ہیں۔ حیدرآباد سے ایس آر زیڈ انٹرپرائزیز کے عبدالرحمن پروگرام میں شرکت کریں گے۔