آنگن باڑی سیویکائوں اور سہائیکائوںکو وزیر اعلیٰ نے دیا بڑا تحفہ

تاثیر،۶ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

۔ آنگن باڑی سیویکائوں اور سہائیکائوںکے اعزازیہ میں قابل قدر اضافہ کیا جائے گا
۔ ہڑتال کی مدت میں سلیشکن سے آزاد کی گئی10203سیویکا اور 8016سہائیکاہوں گی واپس

پٹنہ، 06 جنوری 2024:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمارسے 1 انے مارگ واقع ’لوک سمواد‘ میںبہار ریاست آنگن باڑی سیوایکائوں اور سہائیکائوں کے ایک اعلیٰ وفد نے رسمی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران آنگن باڑی سیوکااور سہائیکائوں نے اپنے مسائل وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے ۔
وزیر اعلیٰ نے آنگن باڑی سیویکائوں اور سہائیکائوں کو سننے کے بعد کہا کہ ریاست میں آنگن باڑی خدمات میں بہتر ی کے لیے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں ۔آنگن باڑی سیویکائوں اور سہائیکائوں کے اعزازیہ میں وقتاً فوقتاً اضافہ کیا جاتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے جو مطالبہ کیا ہے ،اس کی بنیاد پر آنگن باڑی سیویکائوں اور سہائیکائوں کے اعزازیہ میں قابل قدر اضافہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جو آنگن باڑی سیویکائیں اور سہائیکائیں ہڑتال کی مدت میں سلیکشن سے آزاد کر دی گئی تھیں ان کی واپسی کی جائے گی ۔
اس موقعہ پر خزانہ و کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجئے کمار چودھری ، سماجی فلاح کے وزیر جناب مدن سہنی ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ ،محکمہ مالیات کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر اروند کمار چودھری ، سماجی فلاح محکمہ کے سیکریٹری مسٹر پریم سنگھ مینا ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر انوپم کمار ، فروغ اطفال سروسیز کے ڈائریکٹر مسٹر کوشل کشور موجودتھے ۔