تاثیر،۶ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سوپول (محمد ابوالمحاسن ( اردو زبان بہت ہی شیریں اور میٹھی زبان ہے،جو محبت کا پیغام دیتی ہے یہ مکمل طور سے ہندوستان کی زبان ہے۔شیریں اور آسان ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مشہور ومعروف مقبول بھی ہے ان خیالات کا اظہار ضلع سوپول کے ڈی ایم کوشل کمار نے اردو ڈائرکٹوریٹ محکمہ کابینہ سیکریٹریٹ پٹنہ کے زیر اہتمام سوپول کلکٹریٹ کے احاطے میں واقع لہٹن چودھری سبھا گار میں منعقد ضلع صطحی فروغ اردو سیمینار اور مشاعرہ میں کہیں انہوں نےمزید کہا اردو زبان نے علمی اور ادبی خزانوں میں بھی بیش بہا اضافہ کیاہے جسکی کوئی مثال نہیں پیش کی جاسکتی اور سارے عالم میں اردو زبان نہایت ہی مشہور و معروف شہد و شکر سے زیادہ شیریں ہے اردو زبان کو اور بھی اونچایٔ تک لیجانا یہ ہمارا فریضہ ہے اردوکو ہماری ریاست بہار کی دوسری سرکاری زبان ہونے کے باعث حکومت بہار اس زبان کی حفاظت اور ترقی کے لئے پابندۂ عہد ہے اور حکومت کی جانب سے کئی سالوں سے اس طرح کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے لیکن آج ہم اردو کو ہماری مادری زبان ہونے کے باوجود بھی اس کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کر ہے ہیں دیگر زبانوں کے مقابلے میں اس کو اتنی فوقیت نہیں دے رہے ہیں جس کی وہ اصل حقدار ہے ضلع کے ایس پی شیشو کمار نے کہا کہ قومی زبان کسی بھی ملک وقوم کی انفرادیت کو ظاہر کرتی ہے اور اس کی بقاء میں اہم کردار ادا کرتی ہے اردو زبان اتنی پیاری اور میٹھی زبان ہے کہ مختلف طبقہ اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی روز مرہ کی زندگی میں اس کا استعمال کرتے ہیں ہم سبھوں کیلئے ضروری ہے کہ اردو کے استعمال کو لازم کریں اور اس کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں پروگرام کا آغاز مدرسہ ہاشمیہ پرساہی کے طالب علم عبد الخالق عبدالباری نےبہار گیت پڑھ کے کیا اور نظامت پروفیسر بدیع الزماں نے کی پروگرام میں قاری رضوان مولانا ضیاء اللہ ضیاء رحمانی بانی ومہتمم کلیہ عائشہ قدم پورہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا شاعر ہشمت صدیقی فاربسگنج قیصر علی رانا لقمان دانش ارشاد عالم بشارت کریم نے اپنا کلام پیش کیا پروگرام میں مولانا رمضان قاسمی مفتی نہال ندوی مفتی معراج قاسمی مولانا نظام الدین اشاعتی سمیت ضلع کے اکثر وبیشتر اردو اساتذہ موجود تھے پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلکٹریٹ کے اردو مترجم جناب نوید اکرم صاحب نے اہم کردار ادا کیا

