انجمن ترقی اردو سمڈیگا اڈہاک کمیٹی کی ہوئی توسیعی میٹنگ،ممبر سازی پر ہوا فیصلہ

تاثیر،۱۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

      سمڈیگا ( پریس ریلیز ) انجمن ترقی اردو  سمڈیگا کے زیر اہتمام ماسٹر غیاث احمد کی زیر صدارت میں مورخہ ۹ جنوری کی شام ایک  نشست منعقد ہوئی جسمیں علاقے کے اردو داں حضرات خاصی تعداد میں شریک تھے ۔ شرکاۓ نشست نے انجمن ترقی اردو  کو سمڈیگا میں فعال بنانے کی کوشش کا خیر مقدم کیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مجموعی طور پر ممبر سازی کا کام کیا جائیگا جہاں پانچ افراد کو ممبر سازی کا ذمہ دیا گیا جنہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوے یقین دہانی کرائی کہ اس کام کو بلا تاخیر مکمل کیا جائیگا، ممکن ہوا تو ٹیم بناکر ممبر سازی کے لئے گرد ونواح میں مہم چلائی جائیگی ۔ کانفرنس کال پر انجمن کے مرکزی نمائندہ ایم زیڈ خان سے محمد ابرار عالم اور ماسٹر غیاث احمد نے گفتگو کر سالانہ ممبرشپ فیس اور دوسرے امور کو لیکر کچھ وضاحتیں چاہیں جسے مرکزی نمائندہ نے تشفی بخش جواب دیکر انکی فکرمندی اور کیوروسٹی کو دور کیا ۔ شرکائے مجلس نے اس بات کا عہد کیا کہ ریاستی انجمن کے ذریعہ دئے گئے ہدف یعنی ممبر سازی کے کام کو مکمل کر شفاف اور جمہوری طریقے سے انتخاب کرا لیا جانیگا ساتھ ہی اگلی میٹنگ کی تاریخ بھی طے کی گئی ۔ اس میٹنگ میں خصوصی طور پر غیاث احمد صاحب، ڈاکٹر عالم صاحب، ماسٹر علی امام صاحب، ماسٹر محمد ساجد صاحب، ماسٹر محمد دانش صاحب، حاجی محمد لقمان حیدر صاحب سجادہ، پرنس مولانا محمد اصف اللہ صاحب، ماسٹر محمد محمود صاحب، مولانا محمد منہاج الرحمن صاحب وغیرہم  شریک ہوئے ۔ نظامت کے فرائض محمد ابرار عالم کنوینر  نے انجام دۓ ۔ الحاج مولانا محمد منہاج رحمانی کےاظہار تشکر کے بعد میٹنگ اختتام پذیر ہوئی ۔