تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
۔*فیڈریشن کے صدر جناب آفتاب قریشی، سیکریٹری جناب خورشید احمد منتخب
*پٹنہ میں 13 اور 14 اپریل کو بہار میوزیم میں ہوگا دو روزہ فیسٹیول پروگرام۔
پٹنہ 18 جنوری انٹرنیشنل فیڈریشن فار آرٹ اینڈ کلچر کے نام سے ایک فیڈریشن 14 جنوری 2024 کو لیمن ٹری پریمیئر ہوٹل، ایکزیبیشن روڈ، پٹنہ میں قیام عمل میں آیا۔ یہ فیڈریشن ملک اور بیرون ملک سے 6 ممبران کی رضامندی سے قائم کی گئی۔ اس فیڈریشن کا بنیادی مقصد پوری دنیا میں ہندی اور اردو زبانوں اور گنگا جمنی ثقافت کے امتزاج پر خصوصی توجہ کے ساتھ ہندوستان کے فن اور ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ فیڈریشن کی میٹنگ میں ہندوستان اور بیرون ملک سے موجود ممبران میں جناب آفتاب قریشی (لکھنؤ)، جناب خورشید احمد (پٹنہ)، جناب محمد شہاب الدین احمد (دوحہ، قطر)، جناب شاہ عالم (لکھنؤ)، جناب عبدالرحمن (حیدرآباد) اور جناب شاہد کمال (لکھنؤ) شامل ہیں۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو کے ممبران نے متفقہ فیصلہ کیا جس میں صدرجناب آفتاب قریشی، سیکریٹری جناب خورشید احمد، خزانچی جناب محمد شہاب الدین احمد، جوائنٹ سیکریٹری جناب عبدالرحمن اور ممبران جناب شاہ عالم، شاہد کمال مقرر کئے گئے۔ صدر جناب آفتاب قریشی نے کہا کہ I-FAC ہر سال تین پروگرام منعقد کرے گا۔ جس میں ہندوستان میں I-FAC ‘Guftagu’ کے جان سے ہر سال دو پروگرام منعقد کیے جائینگے۔ جبکہ ایک پروگرام بیرون ممالک دوحہ قطر میں منعقد کیا جائے گا۔ سکریٹری خورشید احمد نے اپریل میں پٹنہ میں I-FAC انٹرنیشنل فیڈریشن فار آرٹ اینڈ کلچر کے آغاز کے موقع پر دو روزہ فیسٹیول پروگرام کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گفتگو پروگرام شاندار طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔ سیکرٹری خورشید احمد نے بتایا کہ دو روزہ پروگرام میں پہلے دن گفتگو (اپنی بات، سب کی بات) پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دوسرے دن شاندار انداز میں میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔سکریٹری خورشید احمد نے بتایا کہ دو روزہ پروگرام بہار میوزیم میں 13 اور 14 اپریل 2024 کو منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام تین گھنٹے کا ہوگا۔ تقریب شام 5 سے 8 بجے تک ہوگی۔