تاثیر،۵ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
تہران ،5جنوری: ایرانی فوج پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف نے جمعہ کے روز دو دن قبل داعش کے دو بم دھماکوں کے متاثرین کے جنازے کے موقع پر کہا کہ ان کی ہلاکتوں کا بدلہ لیا جائے گا۔بدھ کو کرمان شہر میں کمانڈر قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ یادگاری تقریب میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے۔ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر کو 2020 میں امریکہ نے عراق میں ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا۔شدت پسند تنظیم داعش نے جمعرات کو کہا کہ اس کے دو ارکان نے جنوب مشرقی شہر کے قبرستان میں جمع افراد کے ہجوم میں خودکش بیلٹ سے دھماکہ کیا۔ایرانی میجر جنرل حسین سلامی نے ان کے جنازے کے موقع پر داعش کو مخاطت کرتے ہوئے کہا کہ “آپ جہاں بھی ہوں، ہم ڈھونڈ نکالیں گے۔

