ایس آئی رشمی رنجن کی پٹنہ میں علاج کے دوران موت

تاثیر،۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 7 جنوری:زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ایس آئی رشمی رنجن کی پٹنہ کے آئی جی آئی ایم ایس اسپتال میں موت ہو گئی۔ 3 جنوری کو 2009 بیچ کی سب انسپکٹر رشمی رنجن نے اپنے ہی سروس ریوالور سے خود کو گولی مار لی۔ 5 دن سے ان کا علاج چل رہا تھا لیکن اتوار کی صبح وہ زندگی سے جنگ ہار گئے۔خود کو گولی مارنے کے بعد ایس آئی کو آنا ًفاناًمیں علاج کے لیے پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی تھی ، تقریباً 8 سے 10 گھنٹے تک وینٹیلیشن پر رہنے کے بعد انہیں دیر رات پٹنہ کے آئی جی ا ئی ایم ایس میں داخل کرایا گیا ، جہاں وہ گزشتہ 5 دنوں سے زیر علاج تھے۔ اور آج صبح علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ ایس آئی کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کا رو،روکر برا حال ہے۔واضح ہوکہ ان کی ایک بیوی اور جڑواں بیٹا ہے۔ ایس ا ٓ ئی کی موت کے بعد ان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ سب انسپکٹر رشمی رنجن کو پٹنہ سول کورٹ میں تیز رفتار ٹرائل میں تعینات کیا گیا تھا۔ 2009 بیچ کی سب انسپکٹر رشمی رنجن اصل میںا ورنگ آباد کے دیو کے رہنے والے ہیں۔ وہ کچھ دنوں سے کافی پریشان تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کا نام گاوئں میں کسی مارپیٹ معاملے میں دیا گیا تھا ، وہ دفعہ 302 کے تحت ملزم بھی تھا۔ جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں رہ رہا تھا اور اچانک 3 جنوری کی صبح اس نے اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مار لی۔