ایل جی منوج سنہا نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز کواٹرزکا افتتاح کیا

تاثیر،۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں، 8 جنوری : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز کوارٹرز کا افتتاح کیا۔آفیسرز کے لئے رہائشی کواٹرز 6.16 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ہیں۔اِن رہائشی کواٹرز کی تعمیر سے مختلف محکموں میں تعینات اعلیٰ افسران کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اس موقع پر ایل جی منوج سنہا کے ہمراہ چیف سکریٹری اٹل ڈلو ، پرنسپل سکریٹری اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آلوک کمار ، اے ڈی جی پی جموں آنند جین ،لیفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری،ڈپٹی انسپکٹر جنرل جموں سانبہ کٹھوعہ رینج شکتی پاٹھک اور سینئر افسران موجود تھے۔