ایڈوکیٹ شبانہ شاہ کے ملک و ملت کے مفاد میں انجام دئے گئے کار خیر لائق تحسین: شمیم معصوم حسنی

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہارنپور(احمد رضا) ملک کی جانی مانی شخصیت ایڈوکیٹ شبانہ شاہ کی ہمت اور حوصلے سے ملک کے بیشتر قابل احترام افراد بہ خوبی واقف ہیں ممبئی فسادات میں بے قصور افراد کی جانب سے پیروی کرتے ہوئے ، مظلومین کو فرضی مقدمات سے راحت دلانے کے ساتھ ساتھ 1992 سے 2023 تک کمزور اور مظلوم  عوام کی بہتری اور خوشحالی کے جو  فلاحی اور اصلاحی کار خیر ایڈوکیٹ شبانہ شاہ نے انجام دئے ہیں انکو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا *انڈو عرب سوسائٹی* کے انتخابات میں ایڈوکیٹ شبانہ شاہ کی جیت نے یہ ثابت کر دکھایا کہ وہ لائق احترامِ شخصیت کی علمبردار ہیں واضع ہو کہ انڈو عرب سوسائٹی ملک کی ایک ایسی تنظیم ہے کہ جو عرب ہند کے عوام کے درمیان خوشگوار رشتوں کی حامل ہے اور ہمیشہ سے ملک و ملت کے کاموں میں نمایاں کردار نبھاتی آرہی ہے!  آل انڈیا علماء بورڈ ممبئی کی سرگرم رکن میڈم شمیم معصوم حسنی نے شبانہ شاہ کی جیت پر کل دیر شام ہم سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملک کی معروف شخصیت ایڈوکیٹ شبا نہ شاہ کو*انڈو عرب سوسائٹی* کے حالیہ انتخاب میں ملی ذبردست جیت ہر زاوئے سے قابل تعریف ہے شمیم معصوم حسنی نے کہا کہ ڈاکٹر پا تا نکر کو صدر کی حیثیت سے چناؤ جیت جانا عوام کے جذبات اور محبتِ کی جیت ہے دونوں حضرات نے سالوں سے اپنی زندگی مصیبت زدہ اور مظلوم عوام کے لئے وقف کی ہوئی ہے بلا تفریق مذہب اور نظریات کے آپ ہمیشہ قوم کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں!