ای ڈی کی لالو خاندان پر اپنی گرفت پر بولے تیج پرتاپ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، بی جے پی-آر ایس ایس کا صفایا ہونے والا ہے

تاثیر،۱۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،10جنوری: ای ڈی نے ایک بار پھر لالو خاندان پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار حکومت کے وزیر تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے یہ لوگ سمجھ چکے ہیں کہ ان کا صفایا ہونے والا ہے، اسی لیے وہ ایسے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔ وزیر تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ یہ آر ایس ایس بی جے پی والے خود اس جال میں پھنس رہے ہیں جو انہوں نے پھینکا ہے۔ سیٹ شیئرنگ پر وزیر تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ لیڈر سمجھ جائیں گے کہ معاملہ کیا ہے اور کیا نہیں۔ وہیں پٹنہ کے پھلواری شریف میں کچھ مجرموں نے دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی ہے۔ اس بارے میں وزیر تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ ایسے کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ نوکری کے لیے زمین معاملے میں ای ڈی نے دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس چارج شیٹ میں بہار کی سابق سی ایم رابڑی دیوی، میسا بھارتی، ہیما یادو، ہردیانند چودھری اور امیت کٹیال کے نام شامل ہیں۔ اس کے ساتھ دو فرموں کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ عدالت نے ای ڈی کو چارج شیٹ اور دستاویزات کی ای کاپیاں داخل کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اس کیس کی سماعت 16 جنوری کو ہوگی۔