تاثیر،۲۳ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ہگلی/23جنوری (محمد شبیب عالم) نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 127ویں سالگرہ کے موقعے پر بانسبیڑیا میونسپلٹی کے گیارہ نمبر وارڈ میں مقامی ایم ایل اے مسٹر تپن داس گپتا، بانسبیڑیا میونسپلٹی کے چیئرمین آدیتہ نیوگی اور وارڈ کاؤنسلر منیرہ خاتون کے ہاتھوں غریب ضرورت مندوں میں کمبل کی تقسیم ہوئی۔ اس سے قبل تپن داس گپتا، آدیتہ نیوگی اور دیگر لیڈران نے پرچم کشائی کے ساتھ نیتاجی کو یاد کیا۔ انکے ہمراہ اس تقریب میں وارڈ نمبر گیارہ کے صدر نواب سہیل، سماجی کارکن پنٹو بھٹاچاریہ اور کئی ترنمول کانگریس کے لیڈران، کارکنان و حامی موجود تھے۔