بدعنوانی معاملے میں پھنسے وزیر ٹرانسپورٹ ایشورن کا عہدے، پارٹی اور پارلیمنٹ سے استعفیٰ

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگاپور، 18 جنوری : بدعنوانی کے سنگین الزامات کا سامنا کررہے ہندوستانی نڑاد سنگاپور کے وزیر ٹرانسپورٹ ایس ایشورن نے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دی اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق 61 سالہ ایشورن نے حکمران پیپلز ایکشن پارٹی (پی اے پی) اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایشورن کو گزشتہ سال 11 جولائی کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم لونگ کے حکم پر ایشورن کی تنخواہ میں 82 فیصد کٹوتی کر دی گئی تھی۔ ان دنوں ایشورن ضمانت پر ہیں۔ حالانکہ جب وہ وزیر ٹرانسپورٹ تھے، ایشورن کی کووڈ وبائی بیماری کے بعد سنگاپور کو ایئر ہب کے طور پر دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے بہت سراہا بھی گیا تھا۔