بلقیس بانو معاملے کے تین مجرموں نے سرینڈر کی مدت میں توسیع کی درخواست دائر کی

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 جنوری :بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملے کے تین مجرموں نے سپریم کورٹ سے سرینڈر کرنے کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔
بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کے 3 مجرموں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں گووند نائی نے 4 ہفتوں جب کہ متیش بھٹ اور رمیش چندنا نے 6 ہفتے میں خود حوالگی کرنے کی مہلت مانگی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 8 جنوری کو سپریم کورٹ نے بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کے 11 قصورواروں کی رہائی کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے تمام کو 4 ہفتوں کے اندر خودسپردگی کرنے کو کہا تھا۔ جسٹس بی وی ناگرتنا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ رہائی سے متعلق فیصلہ لینے کا حق گجرات حکومت کو نہیں بلکہ مہاراشٹر حکومت کو ہے۔ جرم خواہ گجرات میں ہوا ہو، لیکن گجرات حکومت کے پاس فیصلے لینے کا اختیار نہیں ہے کیونکہ مقدمہ مہاراشٹر میں چل رہا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو دو ہفتوں میں سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔