بنگال کے لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھانے والے ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ممتا

تاثیر،۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 08 جنوری :مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکاروں پر حملے کے بعد مغربی بنگال میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھانے والے لوگ ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بنرجی نے کہا کہ کلکتہ کو مورد الزام ٹھہرانے کی سازش ہو رہی ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے مطابق کولکاتا برسوں سے ملک کا سب سے محفوظ شہر رہا ہے۔ میں اپنے خلاف ہونے والی تنقید سے پریشان نہیں ہوں۔ لیکن، اگر کسی نے ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی تو میں احتجاج کروں گی۔
ممتا نے کہا کہ جو لوگ امن و قانون کی صورتحال پر سوال اٹھا رہے ہیں وہ ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ترنمول لیڈر شاہجہاں شیخ کے سینکڑوں حامیوں کے حملے میں ای ڈی کے تین افسران زخمی ہوئے اور ان کی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ای ڈی کی ٹیم ریاست کے راشن نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں چھاپہ مارنے کے لیے سندیشکھالی میں شیخ کے گھر گئی تھی۔