بچے ہمارے معاشرے اور قوم کا مستقبل،روشنی اور سرمایہ ہیں : انجینیئر نوین سنہا

تاثیر،۱ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہسرام  ( انجم ایڈوکیٹ ) نئے سال کا آغاز اور پرانے سال کو الوداع کرتے ہوئے وکٹر کیرئیر فاؤنڈیشن انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم تمام بچوں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کر بچوں اور شرکاء کو کافی محظوظ کیا ۔ یہ پروگرام مورخہ 31 دسمبر کی دیر شام مقامی پربھاکر روڈ پر واقع پویترا بندھن پیلس میں منعقد کیا گیا تھا ۔ جسمیں سینکڑوں طلباء نے فلمی گانوں پر ڈانس، ڈرامہ، مِمکری اور مسحور کن ڈانس کر خوب داد حاصل کی، تقریباً 300 بچوں نے اس کانپتی سردی میں رقص کیا اور گیت سنگیت گایا، ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں ۔ پروگرام کوآرڈینیٹر اور وکٹر کیرئیر فاؤنڈیشن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر رتیش بھٹ اور مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس انجینئر نوین سنہا نے شمع افروزی کر تقریب کا باقائدہ افتتاح کیا، افتتاح کے بعد مسٹر بھٹ نے کہا کہ تعلیم میں ہندو مسلم بات چیت کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ہم سب مل کر بچوں کو خوشگوار ماحول میں تعلیم فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ جبکہ مہمان خصوصی نوین سنہا نے کہا کہ بچے ہمارے معاشرے اور قوم کا سرمایہ ہیں ۔ انکی ہمہ جہت ترقی ہر قیمت پر ہونی چاہیے ۔ پروگرام میں ویکٹر کیرئیر فاؤنڈیشن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر رتیش بھٹ کے علاوہ فردوس عالم، عرفان عالم، وسیم اکرم، ارونیش چاؤلہ، شیو کمار اور شیوم کے علاوہ عظیم دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں شہر بھر کے لوگ شامل رہے ۔ اس موقع پر صحافی و استاذ ارجن کمار نے اپنی نظم “میل کراتا پاٹھ شالا…” پڑھکر خوب داد وصول کی ۔ اسٹیج کا انتظام سریشٹی گپتا اور کومل ورما نے مشترکہ طور پر کیا ۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانہ کورس میں گا کر جن گن من گیت سے کیا گیا ۔