ترقی کے لیے موٹر، پاور، ٹرانسپورٹ اور مواصلات ضروری: گڈکری

تاثیر،۳۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جبل پور، 30 جنوری:ترقی کے لیے چار چیزیں ضروری ہیں۔ موٹر، پاور، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن۔ امریکہ امیر ہے اس لیے کہ وہاں کی سڑکیں اچھی ہیں۔ اسی لیے ہم سڑکیں بنا رہے ہیں۔ اس سے سیاحت اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔ اچھی سڑکیں اور سیرگاہیں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کریں گی۔ اس سے فی کس ا?مدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے جبل پور کے ویٹرنری کالج گراونڈ میں منعقدہ ایک پروگرام میں 2,327 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے یہ بات کہی۔ویٹرنری گراونڈ میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ جب میں بی جے پی صدر تھا تو حکومت ہند نے مدھیہ پردیش کی زرعی ترقی کا ایوارڈ شیوراج سنگھ کو دیا تھا، مجھے اس کی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک گاوں، غریب، مزدور اور کسان خوشحال نہیں ہوں گے، ملک ترقی نہیں کرے گا۔ گڈکری نے کہا کہ ہم مدھیہ پردیش میں تین لاکھ کروڑ کا کام کریں گے۔ مدھیہ پردیش میں کوئلہ ہے۔ کوئلے سے میتھینول بنائیں۔ اس سے گاڑیاں چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے محکمہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسان اب صرف خوراک فراہم کرنے والے نہیں بلکہ توانائی فراہم کرنے والے بنیں گے۔ جبل پور کے علاقے کے لیے جتنی بجلی درکار ہے میں تیار کروں گا۔ گڈکری نے کہاکہ ہم بایوماس کو توانائی کی فصلوں میں تبدیل کریں گے۔ سی این جی بایو ماس سے بنائی جا رہی ہے۔ ہم نے ٹریکٹر اور کار کمپنیوں سے کہا کہ وہ ہائیڈروجن ٹریکٹر اور کاریں بنائیں۔ میرے پاس ایک ہائیڈروجن کار بھی ہے۔گڈکری نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانا ہے۔ اس کے لیے زرعی شعبے کو ترقی دینا ہو گی۔ ہمارے ودربھ میں 1000 کسانوں نے خودکشی کی۔ ہم نے وہاں تالاب بناکردئے۔ جس کی وجہ سے زیر وہاں ا?بپاشی کے رقبہ میں اضافہ ہوا ہے۔ اکولا میں 36 تالاب بنائے۔ میرے محکمہ نے ایک ہزار تالاب بنائے ہیں اور ریاستی حکومتوں کو دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوڑنے والے پانی کو چلنے کے لیے، چلنے والے کو رکنے کے لیے لگاو اور رکے ہوئے پانی کو کھیت میں لگاو۔ گاوں کا پانی گاوں میں اور کھیتوں کا پانی کھیتوں میں اور گھر کا پانی گھروں میں لگاو۔ اگر ہماری ریاست کی 75 فیصد زمین سیراب ہو جائے تو گاوں خوشحال ہو جائیں گے۔ کسانوں کی آمدنی لاکھوں میں ہو گی۔