ترنمول لیڈر کا گولی مار کر قتل

تاثیر،۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مرشدآباد، 07 جنوری: مرشد آباد ضلع کے بہرام پور قصبے سے متصل چلتیا علاقے میں ترنمول کے ایک لیڈر کو ان کے ہی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق جب ترنمول لیڈر علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت کے پاس کھڑے تھے تو موٹر سائیکل پر آئے تین مجرموں نے انہیں گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔ زخمی ترنمول لیڈر کو گولی لگنے کے بعد مرشد آباد میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن ترنمول لیڈر کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ خبر لکھے جانے تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس قتل کی وجہ کیا تھی۔