تاثیر،۲۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 27 جنوری: بہار کی سیاست میں ایک بار پھر سے کھلبلی ہے۔ پٹنہ سے دہلی تک میٹنگ کا دور چل رہا ہے۔ تمام پارٹیاں اپنی اپنی زمینیں بچانے میں مصروف ہیں۔ ایسے میں بہار بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور ہم پارٹی کے سرپرست جیتن رام مانجھی سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔
جیتن رام مانجھی اور سمراٹ چودھری کے درمیان نصف گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ بات چیت میں کیا ہوئی۔ سمرات چودھری کو میڈیا سے بچتے دیکھا گیا ، لیکن بہار میں جس طرح سے سیاسی سرگرمیاں بڑھی ہیں ، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سمراٹ چودھری بی جے پی کی طرف سے جیتن رام مانجھی کو منانے ا?ئے تھے۔
جیسے ہی سمراٹ چودھری پہنچے ہم لیڈر اور ایم ایل اے مانجھی کی رہائش گاہ کے باہر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ اس دوران جیتن رام مانجھی کے بیٹے اور ہم قومی صدر سنتوش مانجھی خود باہر ا?ئے اور سمراٹ چودھری کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماو?ں نے گرم جوشی سے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔ اس ملاقات کا اثر واضح ہے کہ معاملہ طے پا گیا ہے یا مستقبل میں طے ہو گا۔
واضح ہو کہ ہم پارٹی کے چار ایم ایل اے ہیں۔ بہار میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان جیتن رام مانجھی نے پہلے ہی سب کو پٹنہ میں رہنے کی ہدایت کر دی تھی۔ سمراٹ چودھری جیتن رام مانجھی سے ملے اور پھر وہاں سے چلے گئے۔ اس دوران انہوں نے میڈیا کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی کی ا?ج ہونے والی میٹنگ میں بڑا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ بی جے پی نے پارٹی دفتر میں شام 4 بجے میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مزید حکمت عملی بنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ا?ج ہی بی جے پی تمام ایم ایل اے سے حمایت کے خط پر دستخط کرائے گی اور پھر بی جے پی کے سینئر لیڈر اسے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ لے جائیں گے۔

