جے پور میں 2.9 شدت کا زلزلہ

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جے پور، 18 جنوری :۔ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جمعرات کی صبح ہلکا زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ صبح 7 بج کر 26 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کا مرکز زمین سے 11 کلومیٹر نیچے تھا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز پھولیرا کے قریب تھا۔ لوگوں نے زلزلے کو محسوس نہیں کیا کیونکہ اس کی شدت بہت کم تھی۔