حج بھون میں ڈاکٹر سفینہ اے ۔این سابق پرنسپل سکرٹیری محکمہ اقلیتی فلاح، حکومت بہار کی وداعیہ تقریب

تاثیر،۳۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مہمان خصوصی کے طور پر چیف سکریٹری بہار جناب عامر سبحانی ہوئے شریک

جنوری 30: جناب عامر آفاق احمد فیضی، جوائنٹ سکریٹری و ڈائریکٹرنے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ محکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہار کی سابق پرنسپل سکریٹری محترمہ ڈاکٹر سفینہ اے -این کے تبادلہ کے پیش نظر وداعیہ تقریب اور محکمہ کے نئے سکریٹری جناب محمد سہیل صاحب کی آمد پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد حج بھون پٹنہ کے کانفرنس ہال میں مورخہ 30جنوری 2024 کو 11 بجے دن میں ہوا۔ اس وداعیہ و استقبالیہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر چیف سکرٹیری بہار جناب عامر سبحانی صاحب بھی شریک ہوئے۔ محکمہ اقلیتی فلاح کے سبھی اعلیٰ افسران و ملازمین کے علاوہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سبھی اضلاع کے ضلع اقلیتی فلاح کے افسران بھی اس وداعیہ تقریب میں شریک ہوئے۔
ڈاکٹر سفینہ اے-این کے اعزاز مکیں منعقدہ اس وداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب عامر سبحانی صاحب، چیف سکریٹری بہار نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انکے روشن مستقبل کی دعاء کی۔ انہوں نے ڈاکٹر سفینہ کے محکمہ کی پرنسپل سکرٹیری رہتے ہوئے اُنکے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں کو سراہا۔ اُنہوں نے محکمہ کے نئے سکریٹری جناب محمد سہیل صاحب کو محکمہ کی نئی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دینے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔موصوف نے بتایا کہ محکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہار کے اعلیٰ افسران نے ڈاکٹر سفینہ اے-این کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل سکریٹری صاحبہ کے ساتھ محکمہ کے ترقیاتی کاموں میں انکی سرپرستی میں بہتر ڈنگ سے انجام دینے کے مواقع فراہم ہوئے۔
آج کی اس وداعیہ تقریب کے دیگر شرکاء میںجناب غضنفر حیدر صاحب، چیئرمین بہار وقف ٹریوبنل، جناب احمد محمود و جناب ابراراحمد خان ، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ اقلیتی فلاح، جناب خورشید احمد صدیقی، چیف ایکزکیوٹیو افیسر بہار ریاستی سنی وقف بورڈ،جناب اعظیم اللہ انصاری صاحب، چیف ایکزکیوٹیو افیسر بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ، جناب محمد راشدحسین، چیف ایکزکیو ٹیو افیسر بہار ریاستی حج کمیٹی کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران و ملازمین شریک ہوئے۔