حماس نے نئے سال کی پہلی صبح اسرائیل پر بموں کی بارش کردی

تاثیر،۱ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب، یکم جنوری : غزہ کی پٹی پر اسرائیل اور حماس کی جنگ کے خاتمے کے فی الحال کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ دریں اثناء￿ پیر کی صبح فلسطین کی جنگجو تنظیم حماس کے دہشت گردوں نے اسرائیل پر 20 کے قریب راکٹ داغے۔ اس فضائی حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حماس نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حماس نے ٹیلی گرام پوسٹ میں کہا ہے کہ اس کی القسام بریگیڈ صہیونی قتل عام کے جواب میں تل ابیب شہر اور اس کے مضافات میں ‘ایم90’ راکٹوں سے بمباری کر رہی ہے۔
یہ جنگ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی۔ حماس کے سینکڑوں دہشت گرد اسرائیل میں داخل ہوئے اور قتل عام کے بعد 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا۔ اس دوران تقریباً 1200 اسرائیلی مارے گئے۔ جوابی کارروائی میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر تیزی سے حملے شروع کر دیئے۔ آج جنگ کا 87 واں دن ہے۔ اس جنگ میں اب تک تقریباً 21,822 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ ان میں حماس کا خطرناک کمانڈر بھی شامل ہے۔ حماس کے خلاف اسرائیل کی زمینی اور فضائی کارروائی جاری ہے۔