حیثیت کے مطابق سیٹیں ملے تو اتحاد کے لئے اچھا ہوگا :وجے چودھری

تاثیر،۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 9 جنوری: لوک سبھا انتخابات 2024 کو لیکر بہار میں انڈیااتحاد کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے۔ جے ڈی یو سیٹوں کی تقسیم کو لے کر اپنا دعویٰ مسلسل مضبوطی سے پیش کر رہی ہے۔ جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور وزیر خزانہ وجے کمار چودھری نے کہا کہ جے ڈی یو بغیر کسی بنیاد اور مطلب کے کچھ نہیں کہتی ہے۔ جے ڈی یو شروع سے کہہ رہی ہے کہ سیٹ شیئرنگ پر جلد ہی بات چیت ہوگی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہمارے جے ڈی یو کے 17 امیدواروں نے 2019 میں الیکشن لڑا تھا ، جس میں انہوں نے 16 سیٹیںجیتی تھیں۔ وجے چودھری کے بیان سے صاف ہے کہ جے ڈی یو 17 سے کم سیٹیں قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے درمیان مناسب تال میل اسی وقت ہوتا ہے جب سیٹوں کی صحیح تقسیم ہو۔ وجے چودھری نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی تمام اتحادی جماعتوں میں اس شخص کو اس کی حیثیت کے مطابق سیٹیں دی جانی چاہئیں۔
واضح ہو کہ پٹنہ ، بنگلورو ، دہلی سمیت کئی مقامات پر انڈیا اتحاد کی میٹنگ ہو چکی ہیں ، لیکن ابھی تک نہ تو کنوینر اور نہ ہی سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ گذشتہ میٹنگ کے بعدوزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ سیٹ شیئرنگ کا فیصلہ جنوری کے مہینے میں کیا جائے گا ، لیکن یہ نظر نہیں ا?رہا ہے۔ جے ڈی یو اور ا?ر جے ڈی لیڈر اپنی سیٹوں پر دعویٰ کر رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ کانگریس اور سی پی ا?ئی کیا فیصلہ کرتی ہے۔