تاثیر،۲۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 27 جنوری : جیک لیچ کے بائیں گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے حیدرآباد میں انگلینڈ کے لئے دوسرا دن مایوس کن رہا کیونکہ ، جس میں ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 190 رنوں کی برتری حاصل کر لی تھی۔
لیچ، جو اپنے پورے دور میں بین اسٹوکس کے اہم اسپنر رہے ہیں اور اس میچ میں اسپن اٹیک کی قیادت کررہے تھے، جمعہ کی صبح کے سیشن میں چوکا بچانے کی کوشش میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ چوٹ کی وجہ سے، بائیں ہاتھ کے اسپنر لیچ نے دوسرے دن 87 اوورز میں سے محض 16اوور تک گیند بازی کی ۔ ایک سپیل میں انہوں نے زیادہ سے زیادہ چار اوور پھینکے اور کبھی کبھار علاج کے لیے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔
ای ایس پی این کرک انفو کے حوالے سے انگلینڈ کے اسپن گیندبازی کوچ جیتن پٹیل نے کہا گیا کہ ’’ان کے گھٹنے میں فائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئیچوٹ لگ گئی ۔ پھر اس نے دوبارہ بولنگ کی اور وکٹ بھی حاصل کی۔ سچ پوچھیں تو اس سے اسے تھوڑا حوصلہ مل رہا ہے۔ آپ نے آوٹ فیلڈ میں دیکھا کہ وہ گیندوں تک پہنچنے کی کوشش میں تھوڑا سا سست تھا، لیکن وہ اس پر بضد رہا اور میں نے محسوس کیاکہ اس نے واقعی اچھی گیندبازی کی۔‘‘
پٹیل نے کہا،’’حقیقت یہ ہے کہ وہ اس ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ بہت تکلیف ہے۔ آپ اسے آوٹ فیلڈ میں دیکھتے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی دھچکا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ چوتھی اننگز میں واپس آئیں گے ‘‘۔
لیچ کی غیر موجودگی میں جو روٹ نے 25 اوورز گیند بازی کی اور اب تک 77 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ نئے بائیں ہاتھ کے اسپنر ٹام ہارٹلے اور 19 سالہ لیگ اسپنر ریحان احمد نے بھی گیندبازی کی۔ ہارٹلے نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی دو وکٹیں حاصل کیں، لیکن ان میں تسلسل نہیں رہا۔ ہندوستان نے اپنی اننگز میں 436رن بناکر 190رنوں کی سبقت حاصل کر لی ۔اس میں یشسوی(80رن)،کے ایل راہل (86رن)،رویندر جڈیجا (87 رن)کی ہاف سنچریوں کے علاوہ اکشر پٹیل (44 رن) اور سریکر بھرت ( 41)کی بھی اہم شراکت داری رہی ۔

