تاثیر،۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتا مڑھی (محمد ارمان علی)
اتوار کی رات رنیسید پور بلاک گرام پنچایت رنیسید پور شمالی کے وارڈ 12 کے رہنے والے جادو دھنگر، وکرم دھنکر ولد وشوناتھ دھنگر کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سے لکڑی کا فرنیچر، اناج، کپڑے، وغیرہ گھر میں رکھے زیورات اور تقریباً 40 ہزار روپے جل کر خاکستر ہو گئے۔ تاہم مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ اسی جادو دھنگر کی شادی تقریباً ایک سال قبل ہوئی تھی۔ فرنیچر اور برتنوں سمیت کئی قیمتی املاک جل کر راکھ ہو گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی ضلع پریشد کے نمائندے اوم بھارتی نے متاثرہ خاندان کے ساتھ مل کر سرکل آفیسر وشواجیت کمار کو واقعہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو مناسب معاوضہ دینے اور انہیں سخت سردی سے بچانے کے لیے پولی تھین سیٹ اور کمبل دِیا گیا ۔ سرکل آفیسر شری کمار نے تحقیقاتی رپورٹ فوری طور پر مقامی ریونیو ملازم شرون کمار کو سونپنے کو کہا۔

