تاثیر،۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ساگر، 7 جنوری : شہر کوتوالی تھانہ علاقہ کے رام پورا بتاشا والی گلی میں واقع ایک دکان میں ہفتہ-اتوار کی درمیانی رات آگ لگ گئی۔ آگ سے خوفزدہ ہو کر دکان کے اوپر واقع مکان میں رہائش پذیر خاندان کی 13 سالہ لڑکی نے پہلی منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ گھر میں موجود ماں بیٹا بھی کافی گھبرا گئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے دونوں کو بچا کر ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے کے بتاشا والی گلی میں واقع جین خاندان کی عمارت کے نیچے واقع پرنٹنگ اور فوٹو کاپی کی دکان میں ہفتہ-اتوار کی درمیانی شب تقریباً 2.30 بجے اچانک آگ لگ گئی۔ اشوک بھیا جی کا خاندان دکان کے اوپر بنے مکان میں رہتا ہے۔ حادثے کے وقت اشوک بھیا جی پونے گئے ہوئے تھے۔ ان کی بیوی امرتا جین، بیٹی اینجل اور چھوٹا بیٹا ودھان گھر میں موجود تھے۔ گھر کے نیچے دکان میں ا?گ لگنے سے اوپر والا گھر دھویں سے بھر گیا جس کے بعد وہاں موجود جین خاندان کی خواتین اور بچے خوفزدہ ہوگئے۔ ا ٓگ سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ملنے پر اشوک کی بیٹی اینجل تقریباً 25 فٹ اوپر بالکونی سے کود گئی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔
ا?س پاس کے لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ا?س پاس کے لوگ، فائر بریگیڈ اور کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جائے حادثے کے قریب کٹرا مسجد کے پاس کھڑی فائر لاری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ جنہوں نے آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دکان میں رکھی اسٹیشنری، فرنیچر، فوٹو کاپی مشین، پرنٹنگ مشین اور ایک موٹر سائیکل جل کر راکھ ہو گئی۔