دہلی میں شدید سردی کا دور جاری ، کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 جنوری:گھنی دھند کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں سے دہلی آنے والی 18 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دھند کے درمیان حد نگاہ کم ہونے کے باعث آئی جی آئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن میں تاخیر ہوئی۔ مسافر اپنی طے شدہ پروازوں کا انتظار کر رہے ہیں۔
ملک کے کئی حصوں میں گھنی دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور کچھ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ قومی راجدھانی گھنی دھند کی زد میں ہے اور شہر میں سردی کی لہر جاری ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، آج (جمعرات) دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیساور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سیلسیس رہے گا۔
آئی ایم ڈی کے مطابق، تمل ناڈو کے نیلگیری میں سنڈی نلا آبی ذخائر کے علاقے میں درجہ حرارت 0 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ ہل اسٹیشن اوٹی میں درجہ حرارت 2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کیدارناتھ دھام میں شدید برف باری ہوئی ہے۔