راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیا ئے ترا آسام پہنچی

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

شیوساگر (آسام)، 18 جنوری : راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے ترا’ جمعرات کو آسام کے شیو ساگر ضلع پہنچی۔ یہاں ناگالینڈ-آسام سرحدی علاقے میں منعقدہ ایک پروگرام میں راہل گاندھی نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومتیں سماجی، اقتصادی اور سیاسی ناانصافی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وہ کنیا کماری سے کشمیر تک پورے ہندوستان کا سفر کر چکے ہیں۔ لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ اب انہیں مشرق سے مغرب کا بھی سفر کرنا چاہیے۔ اس لیے انہوں نے منی پور سے ممبئی کے راستے ناگالینڈ، آسام کا سفر شروع کیا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اس دورہ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر ناگالینڈ اور منی پور پردیش کانگریس کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیا ئے ترا’ آج صبح 9 بجے ناگالینڈ سے آسام پہنچی، جہاں سرحد پر پہلے سے موجود کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے ان کے قافلے کا خیر مقدم کیا۔ یہ سفر اوپری آسام میں دن بھر گھومتے ہوئے آج جورہاٹ پہنچے گا۔ راہل گاندھی جورہاٹ میں ایک پروگرام سے خطاب کریں گے۔ آج ان کا رات کا قیام صرف جورہاٹ میں ہوگا۔