تاثیر،۲ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 2 جنوری:پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی بابر اعظم اپنی بلے بازی کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہوگی کہ اس کھلاڑی نے پاکستان کرکٹ کو ایک مختلف سمت دی ہے۔ لیکن 2023 بابر کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ بابر اعظم کو بطور کپتان پہلے ایشیا کپ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پھر ورلڈ کپ میں ان کی شرمناک کارکردگی نے انہیں کپتانی سے دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا۔ یہی نہیں اب بابر کا فارم بھی ان کے لیے مسئلہ بن گیا ہے۔ جس کے حوالے سے سابق پاکستانی کرکٹر نے انہیں درست سمت دکھانے کا کام کیا ہے۔ان دنوں پاکستانی ٹیم شان مسعود کی کپتانی میں آسٹریلیا سے مقابلے کے لیے اتری ہے۔آسٹریلوی ٹیم نے برسوں سے اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھا ہے اور سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔ بابر کا بیٹ اس سیریز میں خاموش نظر آیا ہے۔ انہوں نے 4 اننگز میں صرف 77 رنز بنائے ہیں۔ ساتھ ہی ورلڈ کپ میں بھی بابر کے بلے سے صرف 3 نصف سنچری اننگز دیکھنے کو ملی۔ جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم میں ان کی فارم سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ پاکستان کے سابق اسٹار اسپنر مشتاق احمد نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بابر اعظم کو آرام کا مشورہ دیا۔مشتاق احمدنے کرکٹ پاکستان کو بتایاکہ بابر نے اب تک اعلیٰ سطح پر کام کیا ہے اور وہ ہمارے ہیرو ہیں، ان کا شمار دنیا کے چوٹی کے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ تاہم انہیں ایشیا کپ، ورلڈ کپ اور بعد میں بطور کپتان شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

