سارن گرو یوٹیوب چینل پر جاری ہونگے ایکسپرٹ اساتذہ کے ویڈیو

تاثیر،۲۴ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
ڈی ایم امن سمیر کی صدارت میں کلکٹریٹ چمبر میں سارن گرو ابھیان کی میٹنگ منعقد کی گئی۔میٹنگ میں آئندہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے مدنظر طلباء کے لیے کریش کورس شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ڈی ایم نے ہدایت دی کہ اس کا آغاز آئندہ 26 جنوری سے کیا جائے۔واضح ہو کہ ضلع  اسکول کی عمارت میں نو تعمیر شدہ ڈیجیٹل اسٹوڈیو شروع کیا گیا ہے۔وہاں 10ویں اور 12ویں جماعت کے طلبہ کے لیے مختلف مضامین پر کریش کورسز کے لیے ماہر اساتذہ کے ذریعے ویڈیوز بنائے جائیں گے۔ان ویڈیو کو سارن گرو یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ڈی ایم مسٹر سمیر نے ضلع انتظامیہ کے فیس بک پیج پر بھی لنک  شیئر کرنے کا حکم دیا۔کریش کورس میں ماہر اساتذہ کے ذریعے اہم موضوعات پر سوالات کے جوابات تیار کیے جائیں گے اور یوٹیوب پر ٹاپک وائز ویڈیوز اپ لوڈ کی جائیں گی۔