سریش کو شوٹنگ شروع کرنے کی ملی اجازت، فلم ‘نیا دورکی شوٹنگ ویلکم ٹو دی جنگل سے پہلے کی جائے گی

تاثیر،۲ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی 2جنوری (تاثیر بیورو )داکار شریاس تلپڑے ان دنوں ڈاکٹر کے مشورے پر آرام کر رہے ہیں۔ لیکن جلد ہی وہ شوٹنگ میں واپس آنے والے ہیں۔ اکشے کمار کی فلم ‘ویلکم ٹو دی جنگل کی شوٹنگ سے واپس آتے ہوئے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کی اہلیہ دیپتی انہیں فوری طور پر اسپتال لے گئیں، جہاں انجیو پلاسٹی کے بعد ان کی صحت ٹھیک ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں 12 فروری کے بعد شوٹنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اداکار سریش تلپڑے 27 فروری سے اندور میں فلم ‘نیا دور،کی شوٹنگ کرنے جارہے ہیں۔ اس فلم کے لیے اندور میں ایک بہت بڑا سیٹ لگایا جا رہا ہے۔ فلم کے آرٹ ڈائریکٹر لیلادھر ساونت کل منگل کو اپنی ٹیم کے ساتھ اندور روانہ ہو رہے ہیں اور ایک ماہ تک وہاں فلم کے سیٹس بنائیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ اندور میں 27 فروری سے ایک ماہ تک مسلسل جاری رہے گی۔فلم ‘نیا دور،کی ہدایت کاری کرنے والے رویندر رام پاٹل کا کہنا ہے کہ ‘شریاس تلپڑے اب مکمل طور پر صحت مند ہیں لیکن ڈاکٹروں نے انہیں 12 فروری تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ہم نے شوٹنگ کا شیڈول تیار کیا ہے جیسا کہ شریاس تلپڑے نے کہا۔ میں نے یہ بھی سوچا تھا کہ شریش سب سے پہلے ‘ویلکم ٹو دی جنگل،کی شوٹنگ کریں گے ۔