سنگھواڑہ پر مکھ پشپا جھا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کورم کی کمی سے مسترد ،دوبارہ پر مکھ عہدے پر برقرار

تاثیر،۶ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ(محمد مصطفی)
سنگھواڑہ بلاک پر مکھ پشپا جھا پر 12 پنچایت سمیتی ارکان کے ذریعہ لگایا گیا عدم اعتماد کورم کی کمی کی وجہ سے خارج کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی وہ دو بارہ پر مکھ عہدے پر برقرار رہ گئیں۔ ہفتہ کے روز بلاک کے ٹرائزم بھون پر پنچایت سمیتی رکن ودھا پتی جھا نے خصوصی بیٹھک کی صدارت کو لیکر ٹکٹار کے پنچایت سمیتی رکن شنکر ناتھ جھا کے نام کی تجویز پیش کی۔ بیٹھک میں موجود دس پنچایت سمیتی ممبران میں پشپا جھا ،سابق پر مکھ منجو دیوی ،حسرت پروین، منوج یادو ،اندر جیت بھگت ،بٹوہی جھا ،ودھا پتی جھا، ارشد احمد، اشادیوی نے متفقہ طور پر صدر کی حمایت کر کہا کہ پر مکھ پشپا جھا پر عدم اعتماد تحریک کو لیکر لگائے گئے سبھی الزامات اور جوابی الزامات بے بنیاد ہیں ۔پرگرام کی نظامت بلاک پنچایتی راج افیسر مدھو کانت پرساد نے کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایوان میں 35 پنچایت سمیتی ارکان کی جگہ 10ارکان کی موجودگی کو یقینی بنانے سے پنچایتی راج ایکٹ کے تحت کورم کی کمی نظر آئی اسی لیے پر مکھ پر لگا عدم اعتماد تحریک کو اراکین کی رضا مند سے خارج کی جا تی ہے۔ کورم کے عدم اعتماد میں خارج ہونے کا اعلان کے بعد پر مکھ پشپا جھا نے کہا کے کہ بابا بٹیشور ناتھ کے آشرواد سے پنچایت سمیتی ارکان نے جو اعتماد کیا ہے اُسے لگا تار قائم کر ترقی کے ساتھ انصاف کی بنیاد کو مضبوط کرونگی۔ اس دوران حامیوں نے پھول مالا پہنا کر اور رنگ گلال لگا کر پرمکھ کا استقبال کیا۔موقع پر مکھیا یونین کے صدر پپو چودھری ،جے ڈی یو ضلع جنرل سیکرٹری انیل کمار مشر ،سابق مکھیا امجد عباس ،گنیش چوبے ،کانگریس کے سرگرم لیڈر معراج علی ، ندیم احمد ، انجنی ٹھاکر ، سابق مکھیا احمد علی تمنے بھی موجود تھے۔