تاثیر،۵ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سونپور/سارن(نقیب احمد)
سونپور ریلوے ڈویژن کی ‘ڈویژن پارلیمانی کمیٹی’ کی میٹنگ سابق مرکزی وزیر اور ایم پی راجیو پرتاپ روڈی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں عوامی مفاد سے متعلق مسائل اور ریلوے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ارکان کے تجاویز پر غور کیا گیا۔اس موقع پر راجیہ سبھا کے ممبر رام ناتھ ٹھاکر اور راکیش سنہا،مظفر پور کے ایم پی اجے نشاد،کھگڑیا کے ایم پی چودھری محبوب علی قیصر،کٹیہار کے ایم پی دلال چندر گوسوامی،بھاگلپور کے ایم پی اجے کمار منڈل،ایسٹ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر انیل کمار کھنڈیلوال،ڈویژنل ریلوے مینیجر وویک بھوشن سود،ہیڈ کوارٹر اور سونپور ڈویژن کے تمام افسران کے ساتھ کیشو شانڈلیا،دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر مملکت گری راج سنگھ کے نمائندہ،گھنشیام کمار ڈاہا،فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر، پشوپتی کمار پارس کے نمائندہ شیو کمار سنگھ،وزیر مملکت برائے داخلہ کے نمائندہ نتیا نند رائے،ونے کمار چودھری،سمستی پور کے ایم پی پرنس راج اور امنور کے ایم ایل اے کرشنا کمار سنگھ عرف منٹو سنگھ
موجود تھے۔اراکین اسمبلی اور ان کے نمائندوں نے ریلوے کی ترقی اور مسافروں کی سہولیات میں مزید اضافہ اور مضبوطی کے حوالے سے تجاویز دیں۔انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا۔اس کے علاوہ میٹنگ میں مستقبل کے کام کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے آغاز میں جنرل منیجر مینیجر کھنڈیلوال نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں انہوں نے سونپور ڈویژن کی طرف سے مسافروں کی سہولیات،انفراسٹرکچر کی ترقی وغیرہ اور نئے پروجیکٹوں کے میدان میں کئے گئے کاموں سے آگاہ کیا۔اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی قیمتی تجاویز مستقبل میں ریلوے کے ترقیاتی کاموں کا خاکہ طے کرنے میں ہمارے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گی۔

