شکر ہے کہ ہمارے پاس وراٹ کوہلی ہے: سنجے مانجریکر

تاثیر،۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،07جنوری :سابق بھارتی کھلاڑی سنجے مانجریکر نے ٹیم انڈیا کے تجربہ کار کرکٹر وراٹ کوہلی کو لے کر بڑا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وراٹ کوہلی بھارت کے سب سے بڑے ٹیسٹ بلے باز ہیں۔مانجریکرکے مطابق، رشبھ پنت کے واپس آنے تک ٹیسٹ میچوں میں وراٹ کوہلی کے آس پاس کوئی نہیں ہے۔
اگر ہم وراٹ کوہلی کی بات کریں تو اگرچہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی لیکن انہوں نے کچھ شاندار اننگز ضرور کھیلی۔ انہوں نے ظاہر کیا کہ وہ اب بھی ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔
سنجیمانجریکر کے مطابق ہندوستانی ٹیم کو شکر گزار ہونا چاہئے کہ ٹیم کے پاس وراٹ جیسا عظیم بلے باز ہے۔ انہوں نے ای ایس پی این کرک انفو پر گفتگو کے دوران کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وراٹ کوہلی جب تک ممکن ہو سکے ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔ یہ ہندوستان کے لیے اچھی بات ہے کہ ہمارے پاس وراٹ کوہلی جیسا بلے باز ہے۔ اس دورے پر انہوں نے دکھایا کہ بلے بازوں کو کن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رشبھ پنت کے ساتھ آنے تک وراٹ کوہلی اور ہندوستان کے اگلے بہترین ٹیسٹ بلے باز کے درمیان کافی فرق ہے۔
بتا دیںکہ اس سے قبل پیوش چاولہ نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی بھی تعریف کی تھی کہ یہ کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اسٹار اسپورٹس پر گفتگو کے دوران کہی۔