ضلع ادھم پور کے ریلوے اسٹیشن کا نام شہید کیپٹن تشار مہاجن ادھم پور ریلوے اسٹیشن رکھا گیا

تاثیر،۲۰ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں، 20 جنوری : حکومت نے ضلع ادھم پور کے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر شہید کیپٹن تشار مہاجن ادھم پور ریلوے اسٹیشن رکھ دیا ہے۔ 17 ستمبر 2023 کو ادھم پور کے آدرش کالونی علاقے سے تعلق رکھنے والے شہید کیپٹن تشار مہاجن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمالی ریلوے نے ادھم پور ریلوے اسٹیشن کو شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن کا نام دیا تھا۔
واضح ہو کہ کیپٹن تشار مہاجن نے فروری 2016 میں پلوامہ ضلع میں جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (جے کے ای ڈی آئی) کی عمارت میں چھپے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے قوم کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ ادھم پور ضلع کے لوگوں نے ناردرن ریلوے کے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اپنے مقامی ہیرو کے نام پر رکھنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا اور حکومت سے ضلع کے نام سے متعلق کچھ گزارش کی۔ عوامی التجا پر ایل جی انتظامیہ نے ایک حکم جاری کیا، جس میں شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر شہید کیپٹن تشار مہاجن ادھم پور ریلوے اسٹیشن رکھا گیا۔