عامر خان کی بیٹی فٹنس ٹرینر نوپور کے ساتھ 3 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

تاثیر،۲ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بالی ووڈ اداکار عامر خان کے گھر اس وقت خوشیوں سے بھرا ہوا ہے۔ عامر کی پیاری بیٹی ایرا 3 جنوری کو فٹنس ٹرینر نوپور شیکھر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ نوپور ایک مشہور فٹنس ٹرینر ہیں اور کئی مشہور شخصیات کو فٹنس ٹریننگ دیتی ہیں۔ عامر کے گھر میں شادی کے ماحول کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ دونوں کی شاہی شادی کا اہتمام باندرہ کے تاج لینڈ اینڈ ہوٹل میں کیا گیا ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے ایرا اور نوپر کی شادی کی باتیں ہو رہی تھیں۔ نومبر 2022 میں ایرا اور نوپور نے خفیہ منگنی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اب عامر خان کے گھر کو بیٹی کی شادی کے لیے خوب سجایا گیا ہے۔ عامر کا گھر روشنیوں سے جگمگا رہا ہے۔ اس سجاوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ایرا اور نوپور کی شادی روایتی مہارشٹرین انداز میں ہوگی۔ شادی کے بعد 6 سے 10 جنوری تک دہلی اور جے پور میں استقبالیہ پارٹیاں ہوں گی۔ عامر نے خود اپنی بیٹی کی شادی میں بی ٹاؤن کے فنکاروں کو مدعو کیا ہے۔