تاثیر،۲۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
گذشتہ روز 29/جنوری ـــ2024 بروز پیر بعد نماز ظھر ۲ بجے دوپہر دربھنــــــــگہ ضلع کےاوقات سحروافطارکےتعین کےلئے جامعہ واجدیہ دربھنگہ کے حلقۂ فردوس میں علماءکرام وائمہ مساجد کی ایک اہم نشست منعقدہوئ جسمیں سبھی حاضرین کے مشورے سے متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیاگیاکہ حضرت علامہ ظفرالدین بہاری رحمتہ اللہ علیہ کا مرتب کردہ مؤذن الاوقات کا ضمیمہ (مستخرجہ از مفتی فیضان الرحمن سبحانی) کے اندر جو اوقات درج ہیں ان اوقات کورمضان المبارک 1445مطابق 2024 کےکلنڈراوراشتہارمیں درج کیاجائےتاکہ عوام الناس میں ذہنی انتشارپیدانہ ہو۔
اب ذمہ داران مدارس ومکاتب وتنظیم اور ائمۂ مساجد کو چاہئے کہ اپنے رمضان کے اشتہار وکلنڈر میں اسی ٹائم ٹیبل کو استعمال کریں تاکہ بیک وقت سحری وافطاری کا اھتمام واعلان ھو اور عوام میں انتشار نہ ھو۔ اللہ ہمیں متحد ھوکر کام کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین۔
اس نشست کے شرکاء میں قابل ذکرحضورقاضئ شریعت حضرت علامہ مفتی فیضان الرحمن سبحانی صاحب، مولانا امام حسین مصباحی ‘مولاناشکیل احمدسراجی‘ مولانا ارمان رضا ثقافی ‘مولانا انصاراحمد امجدی مولاناسہیل اختررضوی‘ قاری اکرم رضابرکاتی‘حافظ رضوان احمد دربھنگوی وغیرہم کے نام شامل ھیں ۔
مزکورہ تمام امور کی رپورٹ جامعہ واجدیہ کےمڈیاانچارج مولاناماہرویشالوی نےدی۔ اور یہ بتایا کہ جن حضرات کو اس ٹائم ٹیبل کی ضرورت پڑے وہ جامعہ واجدیہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

