غزہ جنگ کے اخراجات 67.6 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے: بینک آف اسرائیل

تاثیر،۲۴ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب،24جنوری:بینک آف اسرائیل کے گورنر امیر یارون نے توقع ظاہر کی ہے کہ غزہ کی پٹی پر جنگی اخراجات 255 بلین شیکل (67.6 بلین ڈالر) تک پہنچنے کی توقع ہے۔اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے بینک کے حوالے سے پارلیمانی فنانس کمیٹی کو بتایا کہ 2023-2025 کے لیے براہ راست جنگی اخراجات، بشمول معاوضہ اور جنگ سے متعلق دیگر شہری اخراجات، 215 بلین شیکل تک پہنچ جائیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ “اسرائیل 40 بلین شیکل مالیت کے ٹیکس محصولات سے محروم ہو رہا ہے۔” اور سال 2023-2024 کی توقعات سالانہ 2 فیصد کی شرح نمو کی نشاندہی کرتی ہیں۔
2025 میں، شرح نمو 5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ جو 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران جنگی کارروائیوں (غزہ پر جنگ) میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے اناضول کے مطابق، بینک آف اسرائیل کا تخمینہ ظاہر کرتا ہے کہ 2023 میں معیشت صرف 1.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، جس کے اعداد و شمار اگلے ماہ تک جاری کیے جانے کی توقع ہے، اور آبادی میں قدرتی اضافے کے ساتھ، معیشت عملی طور پر صفر ترقی کا مشاہدہ کرے گی۔