غزہ میں یونیورسٹی کو تباہ کرنیکی مبینہ ویڈیو، امریکا نے اسرائیل سے وضاحت مانگ لی

تاثیر،۱۹ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،19جنوری :غزہ میں یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد امریکا نے اسرائیل سے وضاحت مانگ لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینی یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کو دھماکے سے اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو پر امریکا نے اسرائیل سے وضاحت دینے کا کہہ دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ڈیوڈ ملر نے ناکافی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے اس ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس میں عینی شاہدین نے فائرنگ اور فضائی حملوں کا بتایا ہے۔