قتل معاملے کا انکشاف، کلیدی ملزم گرفتار
نوادہ ، یکم جنوری : نوادہ کے بھدونی پھلواری شریف رہائشی مقبول انصاری قتل کا انکشاف ہو گیا ہے۔ 5 ماہ بعد پولیس نے پیر کے روز واقعہ کا انکشاف کیا ہے۔ واقعہ کی اصل وجہ زمین تنازعہ بتایاگیاہے۔
واضح ہو کہ 28 اگست 23 کو مقبول انصاری کے بیٹے محبوب عالم نے اپنے والد کی گمشدگی کی اطلاع ٹاو?ن تھانہ کو دی تھی۔ والد 22 جولائی کو اجمیر شریف جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ اس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں تھا۔ بیٹے کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلے میں ایف ا?ئی ا?ر درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی تھی۔
ایس ڈی پی او صدر اجے پرساد نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ 74 ڈسمل زمین جن لوگوں نے ہڑپ لیا تھا انہیں لوگوں نے قتل کر کے لاش کو کیول۔ گیا سڑک کے وزیر گنج اسٹیشن کے قریب ریل ٹریک پر پھینک دیا تھا تاکہ واقعہ حادثہ لگے۔
دراصل پورا معاملہ یہ تھا کہ مقبول انصاری کی زمین کو یادو نگر کے اکھلیش یادو ولد رگھو یادو فروخت کر رہا تھا۔ مقبول انصاری کو اکھلیش یادو پر پورا بھروسہ ہوگیا تھا۔ اسی درمیان اکھلیش اور اس کے لوگوں نے74 ڈسمل زمین دھوکہ دے کر لکھوا لیا۔ اس کے بعد مقبول کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا گیا۔ اسی دوران مقبول انصاری مذہبی سفر پر اجمیر شریف جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ اکھلیش اور ان کے دوستوں نے انہیں 22 جولائی کو گیا اسٹیشن پر ٹرین میں چڑھانے کی بات کہہ کر ساتھ لے گئے۔ راستے میں وزیر گنج کے قریب گلا دبا کر قتل کر کے لاش ریلوے ٹریک پر پھینک دیا۔
اس دوران جب بیٹاکا والد سے رابطہ نہیں ہونے پر بیٹا محمد محبوب عالم نے اکھلیش سے رابطہ کیا تو ان کا موبائل بند ملا۔ بعد میں اس کے گھر والوں سے رابطہ کیا تو انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا تو انہوں نے 28 اگست کو ٹاو?ن تھانہ میں شکایت درج کرائی۔ سائنسی تحقیق کی بنیاد پر پولیس نے سب سے پہلے اکھلیش کو پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا۔ پوچھ گچھ کے دوران وہ واقعہ کی مکمل تفصیلات بتا دیں۔
ایس ڈی پی او نے کہا کہ اکھلیش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس واقعے میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ جلد سب کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

