ماؤنٹ کارمل ہائی اسکول میں یوم جمہوریہ کا 75واںجشن منایا گیا

تاثیر،۲۷ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی 27جنوری ( ذوالقرنین) مائونٹ کارمل سمنیری ایڈ ایس آر میموریل ہائی اسکول نیو عظیم آباد کالونی ( غریب نواز بلوک ) پٹنہ میں یوم جمہوریہ کا جشن نہایت ہی جوش خروش کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر ماؤنٹ کارمل سمنیری ہائی اسکول کے بانی و سرپرست محمد مشتاق عالم ( ایڈوکیٹ ) نے پرچم کشائی کی اور قومی پرچم کو سلامی دی او ر اسکولی طالب علموں نے قومی ترانہ گایا پرچم کشائی کے بعد مختصر سے اپنے خطاب میں سرپرست اعلی محمد مشتاق عالم نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم جموریہ اور جشن آزادی کی تقریب ہم لوگوں کو بڑی قربانیاں دینے کے بعد منانے کا موقع ملا ہے ہمارے بہادر مجاہد آزدی نے ہنستے ہنسے پھانسی کے پھندہ کو چوم لیا ہے اور شہادت پائی ہم ان تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اس موقع پر اسکول کی ڈائرکٹر محترمہسنبل مشتاق کے ہمراہ اسکول کے دیگر اساتذہ کرام میںطیبہہ پروین ر ابعہپروین کرشن کمار پروین کمار صوفی پروین نہا پروین سیتش کمار وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔