تاثیر،۵ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) وکاس بھارت سنکلپ یاترا (شہری) مورخہ 4 جنوری 2024 کو روہتاس ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام پہنچی ۔ آئی ای سی وین پر نصب آڈیو-ویڈیو اور پرنٹ میڈیا کے ذریعہ مرکزی حکومت کی اسکیموں اور انکے فوائد کے بارے میں معلومات لوگوں تک پہنچانے کا ایک پروگرام بھی چل رہا ہے ۔ اس ترتیب میں IEC جو اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے، یہ وین سہسرام میونسپل کارپوریشن کے بارہ ڈیہہ مین مارکیٹ وارڈ نمبر 1 اور لال گنج مارکیٹ وارڈ نمبر 4 پہنچی ۔ ان دونوں مقامات پر انتظامیہ اور عام لوگوں نے بڑے جوش و خروش سے اس وین کا استقبال کیا ۔ وین میں نصب ایل ای ڈی کے ذریعے شہر کے باشندوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی پردھان منتری غریب کلیان یوجنا، دین دیال انتیودیا یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا، پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا، اجولا یوجنا، کسان کریڈٹ کارڈ یوجنا، پی ایم وشوکرما یوجنا، پردھان منتری آیوشمان بھارت یوجنا و۔دیگر اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی، اس دوران لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب بھی سنا۔ پنڈال میں مختلف محکموں کی جانب سے اسٹال لگائے گئے تھے اور مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی دیگر اسکیموں کے فوائد کے لئے مستحقین سے درخواستیں وصول کی گئی تھیں ۔ مفت گیس کنکشن اور آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت بھی لوگوں کا اندراج کیا گیا ۔ خواتین مستحقین نے بتایا کہ پہلے لکڑی کے چولہے کی مدد سے کھانا پکاتی تھی جسکی وجہ سے صحت سے متعلق بیماریاں پھیلنے کا خدشہ تھا، مودی جی نے اب گیس سلنڈر دیا ہے تو اب کھانا پکانے میں کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ کچھ مرد فائدہ اٹھانے والوں نے کہا کہ وزیر اعظم سواندھی یوجنا کے تحت بینک سے پیسے لیکر اور باعزت طریقے سے اپنا کاروبار کر اپنے خاندان کی کفالت پوری کر رہے ہیں ۔ اس پروگرام میں سابق ایم ایل اے جواہر پرساد، جنرل سکریٹری وجئے سنگھ، ایس بی آئی اور پی این بی بینک کے افسران، سہسرام میونسپل کارپوریشن کے افسران، آکاشوانی سہسرام کے پروگرام اگزیکیوٹیو امیت کمار کے ساتھ شہر کے عام لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

