مرکزی وزیر ہوا بازی سندھیا نے احمد آباد-ایودھیا کے درمیان پہلی فلائٹ کو جھنڈی دکھائی

تاثیر،۱۱ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 جنوری : بجٹ ایئر لائنزانڈیگو کی احمد آباد اور ایودھیا کے درمیان پہلی ہفتہ میں تین روزہ پرواز سروس شروع ہو گئی ہے۔ مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے ساتھ دیگر سینئر حکام نے جمعرات کو فلائٹ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایودھیا اور احمد آباد کے درمیان انڈیگو ایئر لائنز کی فلائٹ سروس کا افتتاح کرنے کے بعد مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان شری رام کی لامحدود مہربانی اور وزیر اعظم کے عزم کی وجہ سے ایودھیا کو مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ ملنے کے ساتھ نئی ایئر لائن سروس شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد آباد اور ایودھیا کے درمیان انڈیگو ایئر لائنز کی براہ راست پرواز سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔
سندھیا نے کہا کہ بہت جلد ایک ماہ کے اندر اتر پردیش کے علی گڑھ، اعظم گڑھ، شراوستی، چترکوٹ اور مرادآباد میں 5 نئے ہوائی اڈوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ سندھیا نے کہا کہ جیور میں بین الاقوامی سطح کا ہوائی اڈہ بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں میرٹھ، میور پور اور سرساوا میں بھی ہوائی اڈوں کو آپریٹ کیا جائے گا۔