مسلح بدمعاشوں کے حملے میں بی ایس ایف کے 3 جوان زخمی

تاثیر،۱۸ جنوری۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 18 جنوری: منی پور میں مسلح بدمعاشوں کے حملے میں بی ایس ایف کے 3 جوان زخمی ہوگئے۔
منی پور پولیس نے جمعرات کو کہا کہ ایک پرتشدد ہجوم نے ریاست کے تھوبل ضلع کے کھنگابوک میں تھوبل پولیس ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران بی ایس ایف کے تین سپاہی کانسٹیبل گورو کمار، اے ایس آئی سومناتھ سنگھ اور اے ایس آئی رام جی بھیڑ میں موجود بدمعاشوں کی گولیوں سے زخمی ہوگئے۔ زخمی فوجیوں کو راج میڈیسٹی اسپتال لے جایا گیا ہے۔
ایک اور جگہ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ تھری انڈین ریزرو (3 آئی آر بی) بٹالین کو ایک پرتشدد ہجوم نے تھوبل ضلع کے کھانگابوک میں نشانہ بنایا۔ سیکورٹی فورسز نے کم سے کم ضروری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کیا۔ پورے علاقے میں صورتحال حساس ہے۔